الیکشن کمیشن 117

الیکشن کمیشن نے ملکی ووٹر لسٹوں میں گڑبڑ کا نوٹس لے لیا،ڈائریکٹر ایم آئی ایس کو معطل کر کے باضابطہ انکوائری شروع

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)الیکشن کمیشن نے ملکی ووٹر لسٹوں میں گڑبڑ کا نوٹس لے لیا، تصدیقی مہم مارچ 2022تک جاری رہے گی،ووٹر لسٹوں میں گڑ بڑ پر ڈائریکٹر ایم آئی ایس کو معطل کر کے ان کے خلاف باضابطہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی،گڑبڑ کے انکشافات پر قائم کی گئی کمیٹی نے اپنی سفارشات الیکشن کمیشن کو دے دیں،

الیکشن کمیشن نے کمیٹی کی سفارش پر پوری ووٹرز فہرستوں کو دوبارہ مرتب کیا جا رہا ہے،پہلے مرحلے میں تمام صوبائی الیکشن کمشنرز سے ڈیٹا کلیکٹرز ڈسپلے سنٹرز کی تعداد مانگی لی گئی، دوسرے مرحلے میں تصدیقی مہم کے لئے سٹاف کی تربیت کی جائے گی، تیسرے مرحلے میں ڈور ٹو ڈور تصدیقی مہم ہوگی،مہم میں 11کروڑ سے زائد ووٹرز کا ان کی مرضی سے اندراج ہوگا۔

ڈیٹا فیڈنگ کے بعد ڈسپلے سنٹرز پر ابتدائی فہرستیں رکھی جائیں گی،ووٹرز کو درستگی، اندراج اور اعتراضات کا وقت دیا جائے گا، آخری مرحلے میں اعتراضات پر فیصلے کر کے حتمی ووٹرز لسٹیں جاری کی جائیں گی، عام انتخابات 2023کے لئے نئی مرتب شدہ ووٹرز لسٹیں استعمال ہونگی، تصدیقی مہم مکمل ہونے تک موجودہ ووٹرز لسٹیں برقرار رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں