مریم اورنگزیب 342

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لکھنا شروع کر دے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) ترجمان پاکستان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لکھنا شروع کر دے، عوام اب فیصلہ لینے آ رہے ہیں، آپ نے گھبرانا نہیں۔

منگل کو مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام ریلیاں الیکشن کمیشن جانے کے لئے کشمیر چوک پر جمع ہوں گی، عوام اور کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ الیکشن کمیشن پہنچیں، چوری پکڑی گئی ہے اور چور نے اعتراف جرم کر لیا،

فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم عمران صاحب اعتراف جرم کر چکے، الیکشن کمیشن ضابطے کی کارروائی مکمل کرے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب فارن فنڈنگ کے ذریعے سازش کا یوم حساب آ چکا،

عمران صاحب تلاشی میں آپ رنگے ہاتھوں پکڑے جاچکے ہیں، اسی لئے عوام اب فیصلہ لینے آ رہے ہیں، آپ نے بس گھبر آنا نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں