الیکشن کمیشن 269

الیکشن کمیشن ان ایکشن۔پی ٹی آئی کے ایم این اے احسان ٹوانہ کی رکنیت خطرے میں۔50 ہزار جرمانہ یا نااہلی؟

شہباز اکمل جندران۔۔

ڈسٹرکٹ الیکشن افسر اور مانیٹرنگ افسر رائے سلطان بھٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ 94 خوشاب ٹو سے ایم این اے ملک احسان اللہ ٹوانہ سے تحریری طورپر وضاحت طلب کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن

کہ انہوں نے پی پی 84 خوشاب تھری میں ضمنی انتخابات کے دوران انتخابی حلقے کا وزٹ کیوں کیا۔
الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر اس سے قبل ملک احسان اللہ ٹوانہ کو وارننگ بھی جاری کر چکے ہیں۔
الیکشن کمیشن

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب کی طرف سے ملک احسان اللہ کو
آگاہ کیا گیا تھا کہ ضابطہ اخلاق کے پیرا 17 کے تحت صدر مملکت، وزیر اعظم، چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینٹ،
الیکشن کمیشن

سپیکر و ڈپٹی اسپیکر اسمبلی، ممبران اسمبلی، ممبر سینٹ، وزرا اعلی، گورنرز، وفاقی و صوبائی وزرا، مئیر اور ناظم سمیت کوئی بھی سرکاری عہدیدار انتخابی حلقے کا دورہ نہیں کرسکتا۔
لیکن انہوں نے اس کے باوجود دورہ کیا۔
الیکشن کمیشن
ڈسرکٹ الیکشن کمشنر کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس میں بیان کیا گیا ہے کہ ملک احسان اللہ ٹوانہ 17اپریل تک تحریری طور پر وضاحت دین بصورت دیگر ان کے خلاف دی اپلیکیشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 234اور الیکشن رولز 2017 کے رولز 171 کے تحت کارروائی کی جائیگی۔
الیکشن کمیشن

جس کے تحت انہیں 50ہزار روپے تک جرمانہ اور دوبارہ خلاف ورزی کرنے پر رکنیت کی منسوخی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں