آیت اللہ خامنہ ای 224

الیکشن نے امریکی جمہوریت کی حقیقت کو بے نقاب کردیا ہے، آیت اللہ خامنہ ای

واشنگٹن( رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدارتی انتخاب کے حوالے سے ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای نے طنزیہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس الیکشن نے امریکی جمہوریت کی حقیقت کو بے نقاب کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ کیا تماشہ ہے،ایک شخص کہہ رہا ہے کہ یہ امریکی تاریخ کے فراڈ ترین انتخابات ہیں، اور یہ کون شخص کہہ رہا ہے؟ امریکی صدر جو اس وقت عہدے پر برقرار ہے۔خامنہ ای نے مزید لکھا کہ مخالفین کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ الیکشن میں دھاندلی کرنا چاہتے ہیں، یہ ہے امریکی انتخاب اور جمہوریت کی حقیقت۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں