لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ سے الیکشن ریفارمز کے حوالے سے دو آرڈیننسز کی منظوری خوش آئند ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ سے الیکشن ریفارمز کے حوالے سے دو آرڈیننسز کی منظوری خوش آئند ہے،وزیر اعظم عمران خان پارلیمانی اختیارات سے انتخابی اصلاحات کے حامی ہیں، گزشتہ حکومتوں کی آئین نو سے ڈرنا، طرز کہن پہ اڑنا کی پالیسی نے ملک کو نقصان پہنچایا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جدید دور کے مسائل ٹیکنالوجی، سائنس اور تحقیق کے متقاضی ہیں،مذکورہ آرڈیننس سے الیکشن کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دے سکے گا،ووٹنگ کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال موجودہ حالات میں ناگزیر ہے،پوزیشن تنقید برائے تنقید کے ایجنڈے کو چھوڑ کر ملکی ترقی میں حکومت کا ساتھ دے۔