دوحا (رپورٹنگ آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ عیدالاضحی کے موقع پر اندرون ملک اور سمندر پار موجود تمام فلسطینیوں ، عرب اقوام اور عالم اسلام کو عیدالاضحی کی مبارک باد پیش کی ہے۔عیدالاضحی کے موقعے اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے فلسطینی قوم اور پوری مسلم اْمہ کے لیے اپنی جانب اور حماس کی قیادت کی طرف سے نیک تمنائوں کا اظہارکیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کرے کہ یہ عید عالم اسلام کے لیے خوشیوں، برکات، مظلوم اقوام کی آزادیوں، فلسطینی قوم کی آزادی، مسجد اقصیٰ کی آزادی کا پیغام لائے تاکہ فلسطینی مسلمان آزادی کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرسکیں۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ عیدالاضحی کے موقعے پراپنی دعائوں میں مظلوم فلسطینی قوم کو یاد رکھیں۔