وزیر اعظم

اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت ‘سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ‘ وزیر اعظم کا رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے نامور سیاستدان سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمن ملک علالت کے باعث بدھ کو اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ کرونا کا شکار ہوئے جس سے ان کے پھیپھڑے بری طرح متاثر ہوئے اور وہ کئی دن سے وینٹی لیٹر پر تھے

رحمن ملک کی وفات پر وزیر اعظم عمران خان نے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ رحمان ملک کی مغفرت فرمائیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کریں۔