نواز شریف 279

العزیزیہ و ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرادی گئی

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)العزیزیہ و ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرادی گئی ۔ وفاقی حکومت نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی ۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری حسن نواز نے وصول کیے، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے نواز شریف کو ڈاک کے ذریعے وارنٹ بھیجے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں