اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزرائے کونسل اجلاس کے پاکستان میں انعقاد کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ ایک پیغام ہم بھیجنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پارلیمنٹ ہائوس میں مختصر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت دواؤں اور خوراک کی ضرورت ہے، افغانستان میں اس وقت بینکنگ نظام کام نہیں کررہا ہے،
افغانستان کی معیشت چلانے کیلئے وہاں بینکنگ نظام فعال ہونا ضروری ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے قبل الحمد للہ ایک پیغام ہم بھیجنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔