سلامتی کونسل 54

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے وفد کا شام کا اولین دورہ

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن )اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک وفد شام پہنچا ہے اور صدر احمد الشرع سے ملاقات کی ہے، یہ دیرینہ حکمران بشار الاسد کی معزولی کی برسی سے چند روز قبل ملک کا اولین دورہ ہے۔

شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ یہ وفد صبح سویرے لبنان اور شام کے درمیان واقع سرحدی گذرگاہ جدید یابوس کے ذریعے پہنچا تھا اور اس کی سول سوسائٹی کے ارکان اور کئی شامی حکام سے ملاقات طے شدہ ہے۔

وفد نے دمشق کے شدید تباہ شدہ مضافاتی علاقے جوبر کا بھی دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں