مشعال ملک 195

اقوام متحدہ یاسین ملک اور دیگر حریت قائدین کی رہائی کیلئے بھارت پر دباو ڈالے، مشعال ملک

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے حریت قائدین کے عدالتی قتل کا منصوبہ بنا رکھا ہے، یاسین ملک کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھارت پر دباو ڈالے،

ہفتہ کو حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مودی سمجھتا ہے یاسین ملک جھوٹے مقدمات سے ڈر جائے گا تو یاسین ملک نہ پہلے ڈرااور نہ آئندہ کبھی ڈرے گا،مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے حریت قائدین کے عدالتی قتل کامنصوبہ بنارکھاہے، تہاڑجیل میں قید یاسین ملک شدیدعلیل ہیں اوران کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں،

اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھارت پر دباو ڈالے،ایک دن آئے گاکشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، دنیاکے ایوانوں میں بھارتی مظالم کےخلاف آوازیں گونج رہی ہیں، برطانوی پارلیمنٹ میں مودی کےخلاف آوازاٹھنا بھارت کی ہارہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں