اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، پاکستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کے مظالم پر شدید تشویش ہے کیونکہ انتہاءپسندانہ ہندو توا نظریے کی پیروکار مودی حکومت علاقائی امن کےلئے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری مقبوضہ وادی میں ہندوستان مظالم کے خلاف فعال کردار ادا کرے،اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام کا مقصد عالمی قوانین کے مطابق انسانی حقوق کا تحفظ ہے اور پاکستان عالمی سطح پر بنیادی حقوق سے محروم افراد کی اخلاقی سفارتی معاونت جاری رکھے گا، پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں فعال کردار ادا کرتا رہا ہے، پاکستان دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی زیر نگرنی متعدد امن مشنز کا حصہ رہا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، پاکستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان مظالم پر شدید تشویش ہے کیونکہ انتہاءپسندانہ ہندو توا نظریے کی پیروکار مودی حکومت علاقائی امن کےلئے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری مقبوضہ وادی میں ہندوستان مظالم کے خلاف فعال کردار ادا کرےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وباءاور ٹڈی دل جیسی آفت کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے، اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ویڈیو لنک خطاب کیا اور دنیا میں امن کوششوں کے پاکستان کی خدمات اور فعال کردار کو سراہا، سیکرٹری جنرل نے خطے میں امن کو برقرار رکھنے اور علاقائی سالمیت کےلئے مثبت کردار کی تعریف کی،کورونا وباءمیں بھی پاکستان کی جانب سے کارکردگی قابل تعریف ہے جبکہ ہمیں مل کر اقوام کو ایک مضبوط اور موثر قوت بنانے کی ضرورت ہے، دنیا میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے کےلئے ہم آہنگی کو فروغ اور تجارت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے پاکستان کے کوآرڈینیٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن فورس میں فوجی بھیجنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرنے کے حق میں ہیں، انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان کئی اہم معاہدوں کا دستخط کنندہ ہے اور پاکستان میں اقوام کے 23ذیلی ادارے مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کررہے ہیں، زلزلہ، سیلاب یا کوئی قدرتی آفت میں اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے








