اسٹیفن دوجارک 34

اقوام متحدہ کا ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں پر امریکی حملوں کی دھمکی پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ(رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ نے امریکا کی جانب سے ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں پر ممکنہ حملوں کی دھمکی آمیز بیانات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے چیف ترجمان اسٹیفن دوجارک نے روزانہ بریفنگ میں کہا کہ ہم اس سوشل میڈیا پوسٹ میں دیکھے جانے والے بیانات سے تشویش زدہ ہیں، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر ایران کسی معاہدے پر متفق نہ ہوا تو امریکی حملے پاور پلانٹس، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے پر کیے جائیں گے۔

اقوام متحدہ نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کریں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق معاملات حل کریں تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں