لاہور(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ اقتدار کی کرسی پر معذور بچہ بیٹھا جو تین سال بعد بھی چل نہیں سکا،اس حکومت میں عمران خان کا فوٹوگرافر صرف قابل تعریف باقی سب نالائق ہیں،ہم نے این اے 249کا الیکشن دو وفاقی اور ایک صوبائی حکومت کے خلاف لڑا ۔
پیپلزپارٹی بھی پی ٹی آئی سے کم نہ نکلی،شکر ہے وقت سے پہلے پیپلزپارٹی کا چہرہ سامنے آ گیا ،پنجاب اسمبلی میں ڈھائی سال سے سٹینڈنگ کمیٹی نہیں بنی ، چالیس سے زائد بل منظوری کے منتظر ہیں ، پری بجٹ سیشن ضروری ہوتاہے وہ بھی نالائق حکومت نہ بلا سکی،عوام کی حالت یہ کرونا ویکسین نہیں مل رہی ،پاکستان سویا رہا ویکسین نہیں خریدی زکوة و خیرات سے امیدیں لگا کر بیٹھے رہے، اگر ملک میں ویکسین نہیں دیرہے تو کیوں اقتدار کی کرسی پر بیٹھے ہو، بیساکھیوں پر تبدیلی نہیں نظام کو تبدیل کرنے کی بات کررہے ہیں، عمران خان ناراض لوگوں سے ملا مداخلت سے ریلیف دیا گیا ، پاکستان کا حل نیا الیکشن ہے۔
ان خیالات کااظہار عظمی بخاری نے اویس لغاری کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔عظمی بخاری نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں ڈھائی سال سے سٹینڈنگ کمیٹی نہیں بنی ، چالیس سے زائد بل منظوری کے منتظر ہیں ، پری بجٹ سیشن ضروری ہوتاہے وہ بھی نالائق حکومت نہ بلا سکی،اس بار بجٹ پر اراکین سے تجاویز نہیں لی جارہیں۔ انہوںنے کہا کہ 80روپے چینی ہائی کورٹ کا حکم تھا لیکن اب بیس روپے کی سبسڈی سے لمبی لائنوں میں خواتین کو خوار کیاجارہاہے۔ یوٹیلٹی سٹورز میں جہانگیر ترین کی شوگر ملوں سے نوے روپے کے حساب سے چینی فروخت کی جارہی ہے۔
شہبازشریف فوٹو گرافروں کو لے کر ڈرامہ نہیں کرتے رہے اب فردوس عاشق اعوان سول افسران کو گالیاں دیتی اور تصویریں کھنچواتی ہیں ۔ خواتین کو اچھا ماحول دیں لیکن فردوس عاشق نالائقی سے انتظامات اچھے نہیں ہیں تو گالیوں سے چینی کی لمبی لائنیں اور آٹا پینتیس روپے میں آ جائے گا۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے بازار خالی کروا کر اور لاک ڈائون میں سلیکٹڈ یا عوام کاسامنا نہیں کر سکتے تو فوٹو شوٹ کروانا پڑتاہے،عمران خان کا فوٹو گرافر تعریف کے قابل ہے سکیورٹی اہلکار تصویر میں نظر آیا، عمران خان ہمت ہے تو عوامی رمضان بازار کا دورہ کریں پھر دیکھیں گے لوگ کیا کہتے ہیں، عمران خان لائن میں چینی لے کر دکھائیں قوم کو لنگر خانوں پر لگا دیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ شہبازشریف کے رمضان بازار میں ریلیف ملتا تھا سلیکٹد کو گالیاں اور الیکٹڈ کو دعائیں ملتی رہی، بزدار کو لایا جا سکتا ہے شہباز لگایا نہیں جا سکتا، حکومتی اقتدار پر بیٹھے بچہ وہ معذور بچہ ہے جو چل نہیں سکتا ۔انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ نے حکومتی پالیسیوں کو چارج شیٹ کر دیا معاشی حالات بہت برے ہیں ۔ عوام کی حالت یہ کرونا ویکسین نہیں مل رہی ،پاکستان سویا رہا ویکسین نہیں خریدی زکوة و خیرات سے امیدیں لگا کر بیٹھے رہے، بائیس کروڑ ملک میں پہلے ستر ہزار ٹیسٹ ہوتے رہے اب سینتیس ہزار پانچ سو پر آ گئے ۔
بھارت میں سچ اور پاکستان میں جھوٹ بالا جارہاہے آپ لوگوں کو ناہلی چھپانے کیلئے مار رہے ہو، اگر ملک میں ویکسین نہیں دیرہے تو کیوں اقتدار کی کرسی پر بیٹھے ہو، فردوس باجی کا پیٹ گالیوں سے پیٹ نہیں بھرتا ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے عمران خان اور کرپٹ ایسوسی ایشن گھر چلا جائے ۔انہوںنے کہاکہ بزدار حکومت پر شراب لائسنس پر دو بار بلایا گیا آٹا سکینڈل میں آپ کا نام آیا چینی کرپشن سامنے آئی ، بزدار پھپھا اور رشتہ دار کی نوکری لگ گئی بزدار حکومت میں کئی سکینڈل آئے فائلیں کھلیں گی اور کارنامے سامنے آئیں گے۔
بیساکھیوں پر تبدیلی نہیں نظام کو تبدیل کرنے کی بات کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ فواد چودھری الیکٹرانک مشین پر آنکھ بند کرکے یقین نہیں کر سکتے اصلاھات الیکشن کمیشن کرے گا ، عمران خان ناراض لوگوں سے ملا مداخلت سے ریلیف دیا گیا ، پاکستان کا حل نیا الیکشن ہے۔ شہبازشریف افسران کو سلیوٹ کرتے رہے نالائقوں سے کام نہیں ہوتے ، دو وفاقی اور ایک صوبائی حکومت کے خلاف الیکشن لڑا ،پیپلزپارٹی بھی پی ٹی آئی سے کم نہ نکلی فارم پینتالیس نہیں دئیے گئے اس ے ہمارے پاس رزلٹ موجود ہے ، شکر ہے وقت سے پہلے پیپلزپارٹی کا چہرہ سامنے آ گیا۔
گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے وزیر اعظم کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ وہ کابینہ کو اعتماد میں لئے بغیر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کاافتتاح کیسے کر سکتے ہیں؟ جنوبی پنجاب صوبہ نہ بنانا اور سیکرٹریٹ بناکر اختیارات نہ دینا کیا یہ ڈرامہ نہیں؟ حکومت نے آٹا بحران پیدا کرنے کی تیاری کرلی ہے،عمران خان کا ملتان جانا اور سیکرٹریٹ بنانے کا کیا ڈرامہ ہے،کابینہ کے بغیر سیکرٹریٹ کا نوٹس ود ڈرا کے بعد واپس آنا کیا حقیقت ہے؟ اگر پچھلے سال پینتالیس لاکھ گندم سٹور کے باوجود سستا آٹا نہ مل سکا تو اس سال کم خریداری سے لوگوں کے حالات کہاں جائیں گے؟ جنوبی پنجاب صوبہ نہ بنانا اور سیکرٹریٹ کو بناکر چیف سیکرٹری کے اختیارات نہ دینا کیا ڈرامہ ہے،لاہور میں میدان جنگ بنارہا آٹے کی مہنگائی پر کہیں گے اللہ تعالی انہیں ہدایت دے۔