حمزہ شہباز شریف

افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا ہے، حمزہ شہباز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے مادر وطن کی طرف کوئی میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر کے جانثاروں ،مجاہدوں ،غازیوں اور شہیدوں کی شجاعت و بہادری اور ولولہ انگیز قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم نے 6 ستمبر 1965 میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے، محدود وسائل کے باوجود اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا جس طرح سے مقابلہ افواج پاکستان نے کیا وہ دنیا کی عسکری تاریخ کا سنہری باب ہے۔