قومی اسکواڈ 65

افغانستان کیخلاف سیریز،قومی اسکواڈ پاکستان سےآج سری لنکا روانہ ہوگا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ اسکواڈ کے پاکستان میں دستیاب کھلاڑی آج اسپورٹ اسٹاف کے ہمراہ سری لنکا روانہ ہوں گے۔ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔افغانستان کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان میں دستیاب کرکٹرز کا کیمپ لاہور میں لگایا گیا جو 3 روز کی ٹریننگ کے بعد ختم ہوگیا۔آخر ی روز کھلاڑیوں نے سیناریو میچ کھیلا۔

میچ کے دوران آل رانڈر فہیم اشرف کی ٹانگ پر بیٹر سلمان علی آغا کی شاٹ لگ گئی اور وہ گرانڈ سے باہر چلے گئے۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔پاکستان سے سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، سعود شکیل، محمد رضوان، طیب طاہر، شاہین آفریدی، حارث رف اور وسیم جونیئر سپورٹ اسٹاف کے ہمراہ (آج) جمعرات کو دوپہر سری لنکا روانہ ہوں گے۔

ماہر نفسیات مقبول بابری 18 اگست کو سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔اسامہ میر اور شاداب خان انگلینڈ سے سری لنکا پہنچیں گے جبکہ لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے والے کپتان بابر اعظم، نسیم شاہ، محمد نواز، افتخار احمد، محمد حارث، فخر زمان اور امام الحق سری لنکا میں ٹیم میں شامل ہوں گے۔قومی اسکواڈ 18 اگست کو ہمبنٹوٹا میں اکٹھا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں