امریکا

افغانستان پر او آئی سی کے اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کے مشکور ہیں، امریکا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے افغانستان کی صورت حال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے وزرائے خارجہ کے غیرمعمولی اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا کہ افغانستان پر او آئی سی کا غیرمعمولی اجلاس ہمارے مشترکہ عزم اور مستحقین کی مدد کے لیے اقدامات کی اہم مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم اجلاس کی میزبانی کرنے اور عالمی برادری کو افغانستان کے لوگوں سے تعاون جاری رکھنے کے لیے شرکت کی دعوت دینے پر ہم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔