راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہم امن کے خواہشمند ہیں،جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گااپنی سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ایک دفعہ نہیں بلاول تین دفعہ جائے عمران خان پانچ سال پورے کرے گا،
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ٹیپو روڈ راولپنڈی کے دورے کے موقع پر اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ ویکسینیشن والے لوگوں کیلئے طورخم بارڈر کھلا ہے ،پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے ،آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے ،
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر کمپین پر جاﺅں گا، وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ نالہ لائی منصوبہ تین سال میں مکمل ہو جائے گا، غریب لوگوں کی تقدیر بدلی جارہی ہے ، انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان سے اس وقت کوئی بات نہیں ہوتی پانچ اگست کا قانون واپس نہیں لیا جاتا ، شیخ رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر کا کیس عمران خان اقوام متحدہ سمیت دنیا میں اٹھایا ہے