افغانستان 166

افغانستان میں کار بم دھماکے سے چار ڈاکٹر ہلاک

کابل (ر پورٹنگ آن لائن)افغانستان میں ایک زور دار کار بم دھماکے میں چار ڈاکٹرہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ کابل کے جنوبی حصے میں منگل کو اس وقت پیش آیا، جب ڈاکٹر پل چرخی نامی جیل کی طرف جانے کے لیے اپنی گاڑی میں سوار ہو رہے تھے۔ اس جیل میں کئی طالبان جنگجو قید ہیں۔ کابل میں دہشت گردانہ حملوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ دو روز قبل ایک کار بم دھماکے میں دس افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں