اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں نئی فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران خواجہ آصف نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہونے والے دہشتگرد حملے کابل میں طالبان حکومت اور بھارت کی ملی بھگت سے چھیڑی جانے والی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک کابل سے کوئی امن کی ضمانت نہیں دے دیتا، پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائیاں کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔









