افغانستان 160

افغانستان میں معاشی تباہی کو روکنے کیلئے امریکا، پاکستان کا ملکر کام کرنے پراتفاق

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان نے کہا ہے کہ امریکا کا مسلسل اور قریبی رابطہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ افغانستان کے عوام تک فوری طور پر ضروری امداد پہنچ جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے یہ بیان اسلام آباد میں ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں اپنا مندوب بھجوانے پر امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ او آئی سی کانفرنس میں بطور مبصر امریکا کی شرکت پر امریکی قیادت کا شکریہ، مسلسل اور قریبی امریکی رابطہ اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا کہ افغانستان کے عوام تک فوری طور پر ضروری امداد پہنچ جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں