مشیر قومی سلامتی 254

افغانستان میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت مائیں اپنے بچوں کو بیچنے پر مجبور ہیں، مشیر قومی سلامتی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ افغانستان میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے، افغانستان میں گھریلو استعمال کی بنیادی اشیاءحاصل کرنے کے لیے مائیں اپنے بچوں کو بیچنے پر مجبور ہیں، افغان عوام کی انسانی امداد سیاست سے بالاتر ہونی چاہیے،

بین الاقوامی تنظیموں کو ہیلتھ ورکر کو معاونت اور تنخواہیں فراہم کرنے کی اجازت دی جائے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ڈاکٹر معید یوسف نے کہا وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے عوام کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا، پاکستان نے فضائی اور زمینی پل بننے کی پیشکش کردی، بین الاقوامی ادارے افغانستان کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کر سکتے ہیں، ڈاکٹر معید یوسف نے کہا میں دنیا سے گزارش کروں گا کہ 35 ملین افغان مرد، خواتین اور بچوں کا سوچیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں