اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے ہم دعا گو ہیں۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان پریس سیکشن کو عالمی میڈیا کی جانب سے کابل سے انخلامیں سہولت کے لئے سینکڑوں ویزا درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا کے ارکان کی سہولت کے لئے ایک خصوصی سیل بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے ہم دعا گو ہیں۔
