رضامندی

افغانستان سے مقامی مدد گاروں کی بیرون ملک آبادکاری پر امریکا کی رضامندی

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)افغانستان سے امریکی فوج کے حتمی انخلا سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا کے مددگار افغان شہریوں کو ملک سے نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔ وائٹ ہاس کی ایک ترجمان کے مطابق رواں ماہ یعنی جولائی کے اواخر سے امریکا آپریشن آلائز رفیوجیز یا اتحادی پناہ گزین آپریشن شروع کر دے گا۔ اس پروگرام کے تحت مستحق افغان شہریوں اور ان کے اہل خانہ کی دوبارہ آباد کاری کے لیے مدد کی جائے گی۔

ایک اندازے کے مطابق قریب 18 ہزار افغان باشندوں کو دوبارہ سے آباد کیا جانا ہے۔ ان کے اہل خانہ کو ملاکر اس انخلا کی تعداد ایک لاکھ تک جا سکتی ہے۔ ان باشندوں کو افغانستان سے نکال کر پہلے بیرون ملک امریکی اڈوں تک پہنچایا جائے گا۔