راشد خان 173

افغان کرکٹر راشد خان نے اپنی شادی ورلڈکپ کی فتح سے مشروط کردی

کابل(رپورٹنگ آن لائن)افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان نے اپنی شادی ورلڈکپ کی فتح سے مشروط کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کرنے سے متعلق سوال پر راشد خان نے کہا کہ افغان ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے کے بعد ہی میں شادی کروں گا۔

یاد رہے کہ ایک سال قبل بھی افغان ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے راشد خان نے کہا تھا کہ افغانستان کے کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کے بعد ہی شادی کرنے کا ارادہ ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کے بعد ہی منگنی کرنے کا بھی ارادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں