دبئی (رپورٹنگ آن لائن)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی نے تنبیہ کی ہے کہ اگر وہ طالبان کے جھنڈے تلے کھیلے گی تو اسے آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو نصیب زردان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ افغان ٹیم اب طالبان کے جھنڈے تلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے گی۔افغانستان کی ٹیم نے طالبان کے جھنڈے تلے ورلڈ کپ میں حصہ لینا چاہا تو ائی سی سی کی جانب سے انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،
جبکہ آئی سی سی نے نومبر میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں بھی افغانستان کی رکنیت کے حوالے سے بات چیت کرنی ہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے یو اے ای میں کھیلا جانا ہے جس میں افغانستان کا 25 اکتوبر کو میچ شیڈولڈ ہے۔









