وزارتِ خارجہ 32

افغان وزارت خارجہ کی مسجد میں دھماکے کی مذمت

کابل (رپورٹنگ آن لائن)افغان وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے نمازیوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ترجمان افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مساجد اور مقدس مذہبی شعائر کو نشانہ بنانا اسلامی اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔

افغان وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ عبادت گزاروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملے ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہیں۔افغان وزارتِ خارجہ نے کہا کہ حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں