گوہر اعجاز

افغان سرحد پر پاک فوج نے جرات اور بہادری کی شاندار مثال قائم کی، گوہر اعجاز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر پاک فوج نے جرات و بہادری کی شاندار مثال قائم کی۔

سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے ایکس پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے انتہائی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے مادر وطن کا دفاع کیا ہے، پاک فوج نے ملکی خودمختاری، عزت اور وقار کا پرچم سر بلند رکھا ہے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں سے ہماری سرحدیں محفوظ ہیں، پاک فوج کے جذبے سے ملک میں امن قائم ہے، پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، یہی اتحاد، یہی جذبہ پاکستان کو مضبوط بناتا ہے۔