کابل(ر پورٹنگ آن لائن)افغان حکومت نے 400 طالبان قیدیوں میں سے 80 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے ۔
یہ بات افغان نیشنل سکیورٹی کونسل کے دفتر کے ترجمان نے جمعہ کے روز کی۔ترجمان جاوید فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ
حکومت نے 400 میں 80 طالبان مجرموں کو رہا کیا جن کو رہا کرنے کی منظوری گرینڈ اسمبلی یا مشاورتی لویہ جرگہ میں دی گئی تھی۔
فروری میں قطر میں امریکہ اور طالبان کے مابین ہونے والے امن معاہدے کے تحت افغان حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ
وہ طالبان کی جانب سے 1 ہزار فوجی یا سرکاری عملے کی رہائی کے عوض 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرے۔مارچ کے آغاز سے
افغان حکومت نے5ہزار100 کو رہا کیا ہے ، جن میں 500 قیدی بھی شامل تھے جو طالبان کی قیدیوں کی فہرست میں شامل نہیں
اور طالبان نے 1 ہزار افغان فوجیوں یا سرکاری عملے کو رہا کیا تھا لیکن افغان حکومت نے سنگین جرائم میں ملوث 400 طالبان
قیدیوں کی رہائی معطل کر دی تھی۔پیر کے روز افغان صدر محمد اشرف غنی نے 3 ہزار 400 رکنی لویہ جرگہ کے ووٹ
ڈالنے کے ایک روز بعد 400 طالبان قیدیوں کو معاف کرنے اور رہا کرنے کا فرمان جاری کیا تھا۔