شیری رحمان

افسوس ہے حکومت اپنی 3 سالا نااہلی، بدانتظامی اور ناکامیوں پر شادیانے بجا رہی، شیری رحمان

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے حکومت کی 3 سال کارکردگی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ افسوس ہے حکومت اپنی 3 سالا نااہلی، بدانتظامی اور ناکامیوں پر شادیانے بجا رہی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 3 سال کی بدترین کارکردگی پر حکومت کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے تھی، تحریک انصاف نے اپنے منشور میں شامل ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، کیا مہنگائی، بیروزگاری اور غربت میں اضافے کو حکومت اپنی کامیابی سمجھ رہی ہے؟

3 سال سے بجلی، گیس، پیٹرول، ادویات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 3 سال میں قرضوں میں رکارڈ 53 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہر پاکستانی 1 لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہے، 3 سال کارکردگی کے بدترین سال عوام کبھی نہیں بھولی گی۔ انہوںنے کہاکہ آپ کی تین سالا کارکردگی دیکھ کر اب آپ کے ووٹرز ‘گھبرانے’ لگے ہیں، آپ کی تین سالا تباہی اور ناکامیوں کی داستان سے پوری دنیا واقف ہے