اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کا بیان غداری کے زمرے میں آتا ہے،پوری پی ٹی آئی ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کررہی ہے، عمران خان جھوٹ بھی کثرت سے بولتے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک خاص نظریے کے تحت عمران خان کی ہدایت پر ملکی اداروں کے خلاف زبان نئے آرمی چیف کی تقرری کو متنازع بنانا چاہتے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ پانامہ پیپرز میں ساڑھے چار سو لوگوں کے نام تھے مگر سزا نواز شریف کو ملی۔وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہاکہ عمران خان عدم استحکام اور انتشار کی سیاست پر عمل پیرا ہیں۔