لاہور ہائی کورٹ 24

اعجاز شفیع کی معطلی کیخلاف درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری اعجاز شفیع کی معطلی کے خلاف درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔جسٹس خالد اسحاق نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ تحریر کیا جس کے مطابق عدالت نے سی پی سی 1908 کے آرڈر 27- A کے تحت نوٹس جاری کیا ہے۔فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے پنجاب اسمبلی کے قواعدِ کار 1997 میں کی گئی ترمیم کو چیلنج کیا ہے.

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ترمیم آئین کے منافی ہے اور اس کے ذریعے اراکینِ اسمبلی پر ڈی فیکٹو نااہلی کی تلوار لٹکا دی گئی ہے۔وکیل کے موقف کے مطابق قواعد کار کا غلط استعمال بنیادی حقوق اور ووٹرز کے حق نمائندگی کی خلاف ورزی ہے، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں