آکلینڈ (رپورٹنگ آن لائن) پاکستانی شاہینز کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں، کپتان روحیل نذیر اور شائقین کو میچ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ روحیل نذیر کو اس میچ میں بنائی گئی سنچری کا بہت فائدہ ہو گا، فواد عالم نے بھی شاندار سنچری اسکور کی ان پر بھی ٹیسٹ میچ سے قبل دباؤ تھا۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ لڑکوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اور کامیابی حاصل کی، ہمارے کوچز اور کھلاڑیوں نے بہت محنت کی۔ اعجاز احمد نے کہاکہ روحیل نذیر کو اس میچ میں بنائی گئی سنچری کا بہت فائدہ ہو گا، فواد عالم نے بھی شاندار سنچری اسکور کی ان پر بھی ٹیسٹ میچ سے قبل دباؤ تھا۔
انہوںنے کہاکہ تمام باؤلرز نے کامیابی دلانے میں اپنا اپنا حصہ ڈالا، محمد عباس نے دونوں اننگز میں اچھی بولنگ کی، نسیم شاہ کی حاصل کردہ تینوں وکٹیں قیمتی تھیں، عماد بٹ نے بھی پلان کے مطابق بولنگ کی۔