اظہر، فواد 146

اظہر، فواد نے ریڈ بال کیمپ کو فائدہ مند قرار دیدیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اور فواد عالم نے کہا ہے کہ دورہ زمبابوے کی تیاری کیلئے ریڈ بال کیمپ کا انعقاد فائدہ مند ہو رہا ہے۔اظہر علی نے ٹریننگ کیمپ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں شامل تمام بلے باز مہارت اور بولر ورک لوڈ پر کام کر رہے ہیں۔تربیتی کیمپ میں موجود ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا کہ زمبابوے روانگی سے قبل سیریز کی تیاری کا اچھا موقع ملا ہے، نیٹ سیشنز اور پریکٹس میچ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔فواد عالم نے کہا کہ بڑے ناموں پر مشتمل سپورٹ اسٹاف سے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں