پوپ فرانسس 146

اصل خوبصورتی سچائی کی جڑوں سے پھوٹتی ہے، پوپ فرانسس

ویٹی کن سٹی (ر پورٹنگ آن لائن )کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ خوبصورتی کی اہمیت سے واقف رہنا چاہیئے، اصل خوبصورتی کسی کے حلیئے یا سجاوٹ سے نہیں بلکہ اچھائی، سچائی اور انصاف کی جڑوں سے پھوٹتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس نے یہ بات ویٹی کن میں نئی آرٹ گیلری کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ انسان کا دل محض ایسی چیزیں نہیں چاہتا جو فوری بقا کیلئے ضروری ہوں بلکہ ایسی تہذیب چاہتا ہے جو روح کو گرما دے اور عظمت کی معراج کو چھولے۔

انہوں نے کہا کہ انضمام کی بجائے بے دخلی اپنائی جائے تو ثقافتیں بیمار پڑ جاتی ہیں، لامحدود کو حاصل کرنے کی پیاس ہی انسانیت کی اصل تعریف ہے۔پوپ فرانسس کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایک ایسی نئی خوبصورتی چاہیئے جو محض چند افراد کی طاقت کی علامت نہ ہو بلکہ ہم سب کے جداگانہ تشخص کا ایک ساتھ جرات مند اظہار ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں