v 43

اشیائے خوراک کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران کمی،درآمد میں اضافہ ہوا،شماریات

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن )اشیائے خوراک کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ درآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس)کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران اشیائے خوراک کی برآمد سے ملک کو 3.395 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.174 ارب ڈالر کے مقابلے میں 34 فیصد کم ہے۔فروری میں اشیائے خوراک کی برآمد کا حجم 406 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جنوری کے 624 ملین ڈالر کے مقابلے میں 35 فیصد اور گزشتہ سال فروری کے 560 ملین ڈالر کے مقابلے میں 28 فیصد کم ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران فوڈ گروپ کی درآمد پر 6.411 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے 5.413 ارب ڈالر کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ فروری میں فوڈ گروپ کی درآمد پر 908 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ سال فروری کے 800 ملین ڈالر کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہیں۔ جنوری کے مقابلے میں فروری میں اشیائے خوراک کی درآمد میں ماہانہ بنیاد پر 4 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر 871 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو فروری میں بڑھ کر 908 ملین ڈالر ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں