کیپٹن (ر) صفدر

اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے مقدمہ میں کیپٹن( ر) صفدر اور جہانزیب اعوان کے خلاف کیس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور کی مقامی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں درج مقدمہ میں مسلم لیگ( ن) کے رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر اور لیگی رہنما جہانزیب اعوان کے خلاف کیس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔

عدالت کے جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی جس کی وجہ سے گزشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر اور ساتھی ملزم جہاں زیب اعوان کے خلاف فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ کی عدالت میں کیس زیر سماعت ہے۔جمعہ کوعدالتی سماعت پر کیپٹن (ر) صفدر اور ساتھی ملزم جہانزیب اعوان پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کوآئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا۔ ملزمان کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمہ پولیس تھانہ اسلام پورہ میں 1275/19کے تحت مقدمہ درج ہے۔