لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے پاک اور بھارت میچ کا دلچسپ واقعہ سنا دیا۔فاسٹ بولر محمد عرفان نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران کرکٹ اور ماضی میں پیش آئے دلچسپ واقعات پر اظہار خیال کیا۔عرفان نے بتایا کہ بھارت سے میچ میں بولنگ کررہا تھا میں نے ایک گیند کروائی اور مڑ کر رن اپ پر چلا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مصباح بھائی میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ گیند کروانے کے بعد فوراً واپس نہ مڑنا بلکہ انہیں گھور کر دیکھنا۔
محمد عرفان نے کہا کہ یووراج سنگھ بیٹنگ کررہے تھے میں نے وائڈ بال کروائی لیکن اس کے باوجود میں آگے بڑھا اور انہیں گھور کر دیکھنے لگا۔انہوں نے کہا کہ یووراج نے ایک رن کے بعد شعیب ملک سے کہا کہ اسے کہو ذرا ٹھنڈا ہوجائے، ہم پہلے ہی ڈرے ہوئے ہیں اور اب یہ وائڈ بال کروانے کے بعد بھی گھور رہا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں ویرات کوہلی نے بھی کہا تھا کہ محمد عرفان کی گیند بہت تیزی سے گزر جاتی تھی اور کچھ سمجھ نہیں آتا تھا پھر نان اسٹرائیکر پر موجود یووراج سنگھ نے کہا تھا کہ اسٹرائیک مجھے دے دو۔









