جیکب آباد (رپورٹنگ آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا میر بابل خان جکھرانی کے انتقال پر اظہار تعزیت۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جکھرانی کے والد اور سابق رکن قومی اسمبلی میر بابل خان جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،
اپنے تعزیتی بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم میر بابل خان جکھرانی کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باوقار سیاسی و سماجی شخصیت تھے جن کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، اسپیکر سردار ایاز صادق نے اعجاز حسین جکھرانی اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہوتے ہیں اور ان کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور ایک عظیم صدمہ ہے،
انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ اعجاز حسین جکھرانی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔









