بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) سی ایم جی کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیوز اسپین کے شہر بارسلونا کی اہم علامتی عمارتوں پر نشر کی گئیں۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تشہیری سرگرمی اس شہر میں منعقد کی گئی ہے۔
ادھر سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیوز ویتنام،سری لنکا، عمان،جنوبی افریقہ اور مصر سمیت دیگر ممالک میں منعقدہ چینی نئے سال کی تقریبات میں بھی شاندار انداز میں پیش کی گئیں۔
ان سرگرمیوں کے ذریعے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی عالمی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے، جس سے چینی روایتی ثقافت اور نئے سال کی خوشیوں کو مختلف خطوں کے عوام تک مؤثر انداز میں پہنچایا جا رہا ہے۔









