مولانا فضل الرحمان

اسٹیٹ بینک کا گورنر آئی ایم ایف کا ایجنٹ ہے ، مولانا فضل الرحمان

مانسہرہ (رپورٹنگ آن لائن) حکومت مخالف سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا گورنر آئی ایم ایف کا ایجنٹ ، عبادت اور دیانت ابتدائی خدوخال ہیں ، سیاست ایک مقدص لفظ ہے اس کے بغیر دین مکمل نہیں،

انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ برائیوں کی جڑ ہی حکمران ہوتے ہیں ، برائیوں کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکنا پڑتا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج امریکہ اور اسکے اتحادی کہتے ہیں انسانی حقوق کی کوئی سرحدیں نہیں ہم کہتے ہیں دین اسلام کی کوئی حد نہیں،جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں بھی گونیازی ثابت کرکے دکھانا ہے ، عمران پہلے ناجائز حکمران تھا اب نالائق حکمران بھی ہے،انہوں نے کہا کہ پانچ وزیر خزانہ تبدیل مگر اسٹیٹ بینک کے گورنر کو نہیں ہٹا رہے کیونکہ وہ آئی ایم ایف کا ایجنٹ ہے۔