اسٹیٹ بینک 114

اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان 30اکتوبر کو کریگا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )اسٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری پالیسی کا اعلان 30اکتوبر کو کرے گا جس میں شرح سود برقرار رہنے کا امکان ہے۔اعلان سے قبل اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں ملکی اور غیرملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

نامور ماہر ین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح میں بتدریج کمی کے پیش نظر شرح سود 22فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض ماہرین پالیسی ریٹ میں ایک فیصد تک کمی کی توقع کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں