سعید غنی 187

اسٹریٹ کرائم کو روکنا پولیس کی ذ مہ دفاری ہے، سعید غنی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کو روکنا پولیس کی ذ مہ داری ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی اور صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے سندھ اسمبلی میں مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ نجی چینل کے اطہر متین کا واقعہ افسوس ناک ہے، اطہر متین ڈکیتی ناکام بناتے ہوئے ڈکیتوں کی فائرنگ کا نشانہ بنیں ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ پولیس ڈاکوں قاتلوں کو گرفتاری کرنے پر کام کررہے ہیں ، کسی بھی قسم کی کوتائی برداشت نہیں کریں گے۔ وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتا ہوں جبکہ اس واقعے پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سے بھی بات ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے، اس کو روکنا اور ملزمان کو گرفتار کرنا پولیس کی ذمےداری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں