اسلام آباد ہائی کورٹ 212

اسلام آباد ہائیکورٹ نے راناشمیم کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست غیرموثرقرار دید ی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست غیر موثر قرار دے دی ہے۔ پیر کی صبح سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست غیر موثر قرار دے دی۔عدالت نے فیصلے سناتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست دائر کرنے والے رائے نواز کھرل ایڈوکیٹ توہین عدالت کیس میں پارٹی نہیں بن سکتے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔ ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا حکومت کا کام ہے،عدالت کا نہیں۔ رائے محمد نواز کھرل نے موقف اختیار کیا تھا کہ رانا شمیم ملک سے فرار ہوسکتے ہیں،اس لئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں