اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی نااہلی سے متعلق جلدی سماعت کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ۔ ہفتہ کو جمع کرائی گئی درخوراست میں کہاگیاکہ راجہ بشارت نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولا، اثاثے چھپائے اور جھوٹا حلف نامہ جمع کروایا، آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت صادق اور امین نہیں رہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت صوبائی وزیر قانون کو آرٹیکل 62 ون کے تحت نااہل قرار دے، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی رپورٹس عدالت میں جمع کروائے گئے ہیں۔درخواست میں کہاگیاکہ راجہ بشارت وزیر قانون پنجاب کے خلاف ناقابل تردید ثبوت ریکارڈ پر آچکے ہیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ راجہ بشارت مختلف حیلوں بہانوں سے ارجنٹ نوعیت کے کیس کو طوالت دے رہا ہے، 2 سال سے صوبائی وزیر کے خلاف نااہلی کیس عدالت میں زیر التوا ہے۔
درخواست میں ا ستدعا کی گئی کہ وزیر قانون پنجاب کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست جلدی سماعت کیلئے مقرر کیا یائے۔ یاد رہے کہ نااہلی کی درخواست راجہ بشارت کی سابقہ اہلیہ سیمل وحید نے راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ کے زریعے دائر کر رکھی ہے۔