اسلام آباد ہائی کورٹ 9

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات، واجد گیلانی صدر منتخب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں واجد گیلانی دوبارہ صدر منتخب ہو گئے۔

چئیرمین الیکشن بورڈ عادل عزیز قاضی نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے الیکشن کے نتائج کا آفیشلی اعلان کردیا ہے، صدارتی امیدوار واجد گیلانی 770 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ان کے مدمقابل امیدوار اشرف گجر نے 761 ووٹ لیے۔

نوٹیفیکیشن ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے فرزانہ فیصل خان 865ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مدمقابل پلوشہ ایازخان نے644 ووٹ لیے اس کے علاوہ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے عثمان ناصر 939 ووٹ لیکر کامیاب اور مدمقابل وجاہت غوری553 ووٹ ہی لے سکے
۔
فناننس سیکرٹری کیلئے ردا بتول860ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مدمقابل سید صلاح الدین نے 625ووٹ لیے۔
چیف الیکشن بورڈ عادل عزیز قاضی اور ممبران نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی کابینہ یکم مارچ سے ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

اس سے قبل جنرل سیکرٹری قاسم نواز عباسی اور 12 رکنی ایگزیکٹو باڈی بلا مقابلہ منتخب ہو گئی تھی جبکہ نائب صدر کی نشست پر صابر احمد بھی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں