علی محمد خان 228

اسلام آباد کے ماسٹر پلان کیلئے بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی خدمات دو ماہ میں حاصل کر لی جائیں گی، علی محمد خان

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماسٹر پلان کیلئے بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی خدمات دو ماہ میں حاصل کر لی جائیں گی۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی علی محمد خان نے بتایاکہ اسلام آباد کے نئے ماسٹر پلان کو عجلت میں نہیں بنانا چاہتے۔

علی محمد خان نے کہاکہ بین الاقوامی کنسلٹنٹنس کو اسلام آباد ماسٹر پلان بنانے کے لیے ایک سال کا وقت دینا پڑے گا۔ علی محمد خان نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان پر اتنی ہی توجہ دے گی جتنی کے پی کے اور پنجاب پر دی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں