رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
اسلام آباد کے تھانہ ترنول کی پولیس نے آج ایک بڑی کارروائی میں موٹر وے پرانا ٹول پلازہ کے قریب سروس روڈ پر بڈھانہ کے علاقے میں چھاپہ مارتے ہوئے 30 ہزار لیٹر الکوحل سے بھرا ٹینکر نمبر C-1243 قبضے میں لیتے ہوئے، شوکت، عمر عرف منابٹ سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔جبکہ الکوحل سمیت ٹینکر اور چھوٹی ٹینکیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔
تھانہ ترنول کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سہیل اکرم کا کہنا ہے کہ 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف اطلاعات ملی تھیں کہ وہ علاقے میں شراب فروشی کا ناجائز دھندہ کر تے ہیں۔

ادھر ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ تاندلیانوالہ شوگر ملز مظفرگڑھ سے ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ادا کئے بغیر خفیہ طریقے سے ٹینکر بیچے جاتے ہیں اور یہ الکوحل لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور دیگر شہروں میں بکتی ہے۔اور اس مکروہ دھندے میں شوگر ملز کے مینجر راو مشتاق سمیت بعض دیگر اہم عہدیدار بھی ملوث ہیں۔اور یہ سلسلہ برسوں سے جاری یے۔
یہ بھی الزام ہے کہ تاندلیانوالہ شوگر ملز مظفرگڑھ سے چوری چھپے نکلنے والے ٹینکر جعلی دستاویزات، بوگس اجازت ناموں اور فرضی لائسنسوں کے حامل ہوتے ہیں









