بوگس انسپکشن 256

اسلام آباد نمبر کی گاڑیوں کی بوگس انسپکشن۔ پیڈا ٹھپ۔اے ڈی آر کی ڈیمانڈ۔

شہبازاکمل جندران۔

لاہور ، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ و دیگر شہروں میں بھاری رشوت کے عوض اسلام آباد نمبر کی سینکڑوں گاڑیوں کی مبینہ بوگس فزیکل انسپکشن کرنے والے انسپکٹر کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت انکوائری ٹھپ کر دی گئی ہے۔
 بوگس انسپکشن
ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور محمد آصف نے تحریری شکایات سامنے آنے پر معاملے کی ابتدائی طورپر چھان بین کی اور ایکسائز انسپکٹر غلام محی الدین کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کی سفارش کی۔
 بوگس انسپکشن
تاہم ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے مذکورہ انسپکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے اسے موٹربرانچ فرید کوٹ آفس میں تعینات کردیا۔
 بوگس انسپکشن
اور اب غلام محی الدین انسپکٹر نے ADR کی اتھارٹی پانے کے لئے ڈی جی اور ڈائیریکٹر ریجن سی پر دباو ڈالنا شروع کر دیا ہے۔
 بوگس انسپکشن
واضح رہے انسپکٹر مذکور نے ڈی ایچ اے موٹربرانچ لاہور میں تعیناتی کے دوران کئی مالکان کی عدم موجودگی میں ان کی گاڑیاں اے ڈی آر جیسی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے ٹرانسفر کر دی تھیں۔اور ٹرانسفر کے عوض فی گاڑی 20 سے 25 ہزار روپے کی رشوت وصول کی تھی۔
 بوگس انسپکشن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں