طلال چوہدری 32

اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کرلیا ۔

آئی جی اسلام آباد کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزاسلام آباد میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا،کاروباری شخصیت عامرشہزاد کا قتل افسوسناک ہے، انہیں ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل کیا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ یہاں پر غیر ملکی سفارتکار و دیگر اہم شخصیات قیام پذیر ہیں، اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال بہت بہترہے، یہاں پاکستان کا پہلا سمارٹ سٹی بنانے جا رہے ہیں۔

وزیرمملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کرائم کی شرح دیگر شہروں سے کم ہے یہاں چاروں صوبوں کے لوگ رہتےہیں، منصورخان گینگ کو گرفتار کر لیا ہے جس کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔

طلال چودھری نے کہا کہ چوبیس گھنٹے کے اندر تمام ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے، گینگ میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ منصور خان ڈکیت گینگ بلٹ پروف جیکٹ پہن کر جرائم کرتا تھا، یہ گینگ بین الصوبائی گینگ ہے جوکہ اسلام آباد ، پنجاب اور پختونخوا میں وارداتوں میں ملوث ہے، تاجر قتل بہت بڑا سانحہ ہے اس پر جتنا دکھ کیا جائے کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں